ملک بھر میں ڈیزل کی مانگ میں واضح کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں ڈیزل کی ڈیمانڈ کم ہونے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ستمبر کے کارگو مؤخر کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا اہم اجلاس ہوا ہے جس میں ڈیزل کی ڈیمانڈ کم ہونے کے بعد اہم فیصلہ سامنے آگیا، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ستمبر کے کارگو کو مؤخر کر دیا گیا ہے،اکتوبر میں ڈیزل کے 3کارگو کو منسوخ کیا جائے گا،دسمبر کے کارگوبھی ضرورت پڑنے پر منسوخ کیےجائیں گے ،جو کارگو پہلے ہی آ چکا ہے اسے بانڈڈ اسٹوریج میں رکھا جائے گا،تاکہ وہ ستمبر کے آخر تک فروخت کے لئے دستیاب نہ ہوں ۔