خواب ہاتھی کا، تعبیر میں بکری ملے گی۔۔۔ ن لیگ ”فرشتے“ امیدوار لائی ہے: نواز شریف

خواب ہاتھی کا، تعبیر میں بکری ملے گی۔۔۔ ن لیگ ”فرشتے“ امیدوار لائی ہے: نواز ...
خواب ہاتھی کا، تعبیر میں بکری ملے گی۔۔۔ ن لیگ ”فرشتے“ امیدوار لائی ہے: نواز شریف

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ الیکشن کیلئے جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہیں کیا جا سکا وہ بھی دلبرداشتہ ہونے کے بجائے پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھاتے ہوئے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے جبکہ ٹکٹ سے محروم رہ جانے والوں کو بلدیاتی الیکشن میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا جو برسر اقتدار آنے کے فوری بعد کرائے جائیں گے۔ وہ مسلم لیگ ن کے آٹھ گھنٹے تک جاری رہنے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ ٹکٹ کیلئے دی جانے والی درخواستوں اور موصول ہونے والی شکایات کا ذکر کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ بڑی جماعتوں میں صرف ایک شخص کو ایک سیٹ پر ٹکٹ دیا جا سکتا ہے ، انتخابات میں ٹکٹ سے محروم لوگوں کو بلدیاتی الیکشن میں لائیں گے۔ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آٹھ گھنٹے تک جاری رہا جس میں پارٹی سربراہ نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف اور دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات کیلئے اچھے اور ایماندار لوگ سامنے لائی ہے، جنہیں ٹکٹ نہیں بھی ملتی وہ پارٹی امیدوار کا بھرپور ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی جماعتوں میں صرف ایک شخص کو ایک سیٹ پر ٹکٹ دیا جا سکتا ہے ، برقرار اقتدار آنے کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے اور انتخابات میں ٹکٹ سے محروم لوگوں کو آگے لائیں گے۔

مزید : قومی