پاپوا گنی،بس گہری کھائی میں گرنے سے24افراد ہلاک

پاپوا گنی،بس گہری کھائی میں گرنے سے24افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(آن لائن) پاپوا گنی کے مغربی پہاڑی علاقے میں ایک بس چوٹی سے ایک گہری کھائی میں گرنے کے حادثے میں24افراد ہلاک ہو گئے ، یہ بات گزشتہ روز ایک اطلاع میں بتائی گئی ہے۔قومی اخبار جس نے ماﺅنٹ ہیگن پرونشل ہسپتال کے باہر رکھی ہوئی لاشوں کی تصاویر شائع کی ہیں ، کہا کہ بس میں سوار دیگر افراد حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں ۔جریدہ کے مطابق 17 مرد ، چھ خواتین اور ایک پانچ سالہ بچی اس وقت ہلاک ہو گئے جب یہ بس چوٹی سے پچاس میٹر (107فٹ) نیچے لڑھک گئی ، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بدقسمت بس ایک مردہ قبائلی رہنما کا تابوت لینے کے لئے بائر سے مونٹ ہیگن جارہی تھی ۔کوئیرانی نے کہا کہ اس نے متذکرہ بس پر سوار ہونا تھا لیکن اس نے آخری لمحے پر اس کا فیصلہ تبدیل کردیا ، اس نے جریدہ کو بتایا کہ ہلاک ہونیوالے میرے اپیکا قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ ہمارا قبائل کے افراد کے ایک ایک بہت بڑا نقصان ہے ۔ہم سب ایک تابوت لانے کے لئے شہر جارہے تھے اور ہمیں نہیں پتہ کہ ہمارے ساتھ یہ واقعہ پیش آئے گا۔

مزید :

عالمی منظر -