آسٹریلیا انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا
اوول(نیٹ نیوز) آسٹریلیا انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ فاتح ٹیم نے 183 رنز کا ہدف 38 ویں اوور میں تین وکٹوں پر حاصل کیا۔ ڈیمن مورٹیمر نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47 ویں اوور میں 182 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ شان ہکس نے 52 اور کین میکلور نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ میتھیو فوٹیا نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں کینگروز ٹیم نے مطلوبہ ہدف 38 ویں اوور میں تین وکٹ پر پورا کر لیا۔ ڈیمن مورٹیمر 87 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ہے۔جیک ڈورن 53 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔