کرپشن تحقیقات ، تین فٹبال آفیشلز کو ا فرائض سرانجام دینے سے روک دیا گیا

Apr 05, 2013


 سنگاپور (نیٹ نیوز) تین فٹبال آفیشلز کو سنگاپور میں شیڈول اے ایف سی کپ میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے سے روک دیا گیا ہے فٹبال ایسوسی ایشن آف سنگاپور ( ایف اے ایس ) کے مطابق علی سباغ اسسٹنٹ ریفریز علی اور عبداللہ طالب سے انوسٹی گیشن بیورو نے معلومات حاصل کیں تاہم مپائز رورز اور ایسٹ بنگال آف انڈیا کے مابین میچ کو اب متبادل آفیشلز سپر وائز کرینگے ایف اے ایس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے میچ فکسنگ اور فٹبال کرپشن سرگرمیوں کے الزامات کا سخت نوٹس لیا ہے۔

مزیدخبریں