واہ انجینئرنگ کالج میں سپورٹس کلب کے زیراہتمام سپورٹس ویک کا انعقاد

واہ انجینئرنگ کالج میں سپورٹس کلب کے زیراہتمام سپورٹس ویک کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک) واہ انجینئرنگ کالج واہ کینٹ میں سپورٹس کلب کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس ویک کا انعقادہوا۔جس میں طلبہ کی کٹیر تعداد نے شرکت کی۔سپورٹس کلب کے صدرحسیب نیازی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی پوری لگن سے سپورٹس ویک منعقد کرایا گیاہے۔جس میں ثاقب مغل اور احتشام گھمن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر طلبا میں کرکٹ،باسکٹ بال، والی بال،فٹبال، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔جس میں طلبا نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔