عمرگل کو مستقبل میں آرام دینے پر غور شروع

Apr 05, 2013


 لاہور (اے اےن اےن ) قومی کرکٹ ٹےم کے تجربہ کار تجربہ کار فاسٹ بولر عمرگل کی غیرمستقل مزاج کارکردگی کے باعث ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز عمرگل کو مستقبل میں آرام دینے پر غور کررہے ہیں۔ عمرگل ابھی تک گھٹنے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں۔ ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ وہ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے پریذیڈنٹ کپ ون ڈ ے ٹورنامنٹ میں حبیب بنک کی طرف سے نہیں کھیل سکیں گے۔ عمرگل جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز کے دوران گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ڈاکٹر ان کے گھٹنے کا ایم آر آئی کرارہے ہیں تاکہ انجری کا درست اندازہ لگایا جاسکے کیونکہ عمرگل ابھی تک صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں پریذیڈنٹ ٹرافی کھیلنے سے منع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے دورے میں ان فٹ ہونے والے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل پنڈلی کی تکلیف کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ان دنوں وہ سیالکوٹ میں پریکٹس میچ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ اوپنر توفیق عمر بھی فٹ ہوگئے ہیں وہ بھی جنوبی افریقہ میں ان فٹ ہو گئے تھے۔   

مزیدخبریں