الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر صرف تین فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی شائع ہوسکے

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر صرف تین فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی شائع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) الیکشن کمیشن کی جانب سے ویب سائٹ پر اب تک صرف تین فی صد امیدوراوں کے کاغذات نامزدگی شائع کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک اثاثوں کے گوشوارے اور دیگر دستاویزات اپ لوڈ نہیں کی جائیں گی۔ ای سی پی نے بدھ کی شب تک صرف 3 فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا تھا اور وہ بھی اثاثوں و دیگر اہم معلومات کے بغیر تھے اس رویہ کے باعث جانچ پڑتال کے عمل سے متعلق تشویش پیدا ہوگئی ملک بھر میں ریٹرننگ افسران الیکشن کمیشن کے پہلے دیئے گئے حکم کی پیروی کرتے ہوئے عام آدمی کو کاغذات نامزدگی کی نقول فراہم نہیں کررہے ، رپورٹ کے مطابق سینئر ماہر قانون شاہد جامی کا کہناہے کہ سپریم کورٹ کو اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کرے کہ ثبوت و شواہد کے ساتھ اٹھائے گئے شہریوں کے اعتراضات پر غور کرے۔
الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -