فیصل میر ہی پی پی 154 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں: منظور وٹو
لاہور(الیکشن سیل) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ لاہور کے حلقہ پی پی 154 سے فیصل میر ہی پیپلز پارٹی کے حتمی امیدوار ہیں اور اس حلقے میں اب کسی قسم کی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصل میر کو ٹکٹ دینے کی منظور دی گئی۔ اس حلقہ سے ق لیگ اور نہ ہی پیپلز پارٹی کا کوئی اور امیدوار ہے