لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے متعدد امیدوار آرٹیکل 62 سے نابلد

لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے متعدد امیدوار آرٹیکل 62 سے نابلد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(چوہدری حسنین /راناجاوید/الیکشن سیل) اسلامی تعلیمات کیاہیں ۔روزنامہ پاکستان کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 62(1)(D)کے تحت پوچھے جانے والے سوال کے بارے میں لاہورسے قومی وصوبائی اسمبلی کے متعددامیدوارنابلدنکلے”آپ صحافی ہیں صحافی رہیں،ریٹرنگ آفیسریاجج نہ بنیں“متعددامیدواروںکے جلے بھنے جواب ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسیشن کورٹ میںآئے سکرونٹی کے امیدواروں سے اسلامی تعلیمات کے حوالے سے کیے گئے سروے میں چوہدری قاسم اصغرسندھوامیدواراین اے128کاکہناتھاکہ اسلامی تعلیمات پرعمل پیراہوناہم سب کافرض ہے انجم عباس گیلانی امیدواراین اے128کاکہناتھاکہ اسلامی تعلیمات کون پوری کرے گا،یہاں پرتوپورے ملک میں انگریزوں کاقانون چل رہاہے۔این اے 121کے امیدوار رانااشرف کاکہناتھاکہ اسلامی تعلیمات سے مرادہے کہ امیدوار کاصادق اورامین ہوناضروری ہے اورامیدوار کاکریکٹر ٹھیک ہو اسلام کے اصولوں کے بارے میں جانتاہو،اوراسلامی طریقے کے مطابق زندگی بسرکرتاہو۔ڈاکٹرزیبُ النساءامیدواراین اے125,129کاکہناتھاکہ اسلام کے فرائض اوربنیادی پانچ ارکان ستون ہیں ان پرعمل پیراہوناچاہیے۔ امیدوار این اے118میاںسرفرازعباس وٹوکاکہناتھاکہ اسلامی تعلیمات میں اسلام کے بنیادی فرائض نماز،روزہ ،حج،زکوٰة وغیرہ سب سے اہم ہیںاورامیدوار کو ان کوپوراکرناچاہیے۔ این اے124کے امیدوار منیراحمد کاکہناتھاکہ اسلامی تعلیمات میںصادق اورامین ہونابنیادی شرط ہے اور اسلام کے پانچ فرائض میں جن میں دوفرائض ایسے ہیں جن میں حج روزہ ،زکوٰةغریب آدمی پورانہیں کرسکتا، لیکن بعض امیدواروں نے جلے بھنے جواب دے کر اسلامی تعلیمات کے بارعے میں پوچھے جانے والے سوالات پرکہاکہ آپ صحافی ہواورصحافی رہو،جج یاریٹرنگ آفیسربننے کی کوشش نہ کرو۔

مزید :

صفحہ آخر -