چودھری مبشر کو نااہل قرار دینے کیلئے دائردرخواست سماعت کیلئے منظور
گجرات (آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 105سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری مبشر حسین کوآپریٹو کارپوریشن کے سیکنڈل میں ملوث ہیں جنہیں نا اہل قرار دینے کیلئے ریٹرنگ افسر و ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج طارق خورشید خواجہ کی عدالت میں آپریٹو کارپوریشن کے متاثر ہ امتیاز احمد ہاشمی کی دائرکردہ درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق امتیاز احمد ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چودھری تجمل حسین جو کہ آپریٹو کارپوریشن کے چیئرمین تھے ان کے بیٹے چودھری مبشر حسین کو آپریٹو میں ملوث ہونے کے باعث آئین کی دفعہ 62اور63پر پورا نہیں اترتے کیونکہ انہوں نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ تمام متاثرین کی رقم واپس کر دی جائے گی لیکن ہمیں آج تک نہ ہی رقم ملی اور نہ ہی ہماری بات سنی گئی ۔ متاثرین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے بیانات میں واضح کیا تھا کہ وہ الیکشن کی سیٹ خالی چھوڑ دینگے لیکن کسی کرپٹ کو ٹکٹ نہیں دینگے لیکن چوہدری مبشر کو ٹکٹ دیکر انہوں نے عوام کیساتھ کئے جانیوالے اپنے وعدے کا پاس نہیں کیا۔