لاہور(ملک خیام رفیق/الیکشن سیل) محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن لاہورنے پراپرٹی ٹیکس ادانہ کرنے والے امیدواروں کی فہرستیں ریٹرنگ افسروں کوبھجوادیں ۔تفصیلات کے مطابق قومی وصوبائی اسمبلیوںکے امیدوار جوکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے نادہندہ ہیں اُن کی فہرستیں مرتب کرکے کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی کرنے والے ریٹرنگ افسروں کوارسال کردیں ہیں اوراگرنادہندہہ امیدوارو ںنے 7اپریل تک ٹیکس ادانہ کیے تو الیکشن کی دوڑ سے باہرہوجائیںگے ،نادہندگی کی فہرست میں پی پی144کے ملک حامد40ہزار31روپے،پی پی139کے چوہدری اصغر29ہزار387روپے ،پی پی 181کے شیخ علاﺅالدین1لاکھ15ہزار750روپے ،این اے 123کے قاری اتفاق48ہزار588روپے ،این اے123کے میاں حامدمعراج79ہزار875روپے جبکہ این اے119کے ملک سہیل 75ہزار395روپے کے نادہندہ نکلے۔