جعلی ڈگری والے 24 سابق ارکان اسمبلی آج الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے

جعلی ڈگری والے 24 سابق ارکان اسمبلی آج الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آبا د( آئی این پی ) الیکشن کمیشن کے سپریم کورٹ کے احکامات پر طلب کردہ جعلی ڈگری والے 24 سابق ارکان اسمبلی (آج) جمعہ کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے ، ان سابق ارکان اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے اپنی اصل ڈگریوں اور میٹرک ایف اے کی اسناد اور اصل شناختی کارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگریوں میں ملوث جن 24 سابق ارکان اسمبلی کو طلب کیا ہے ان میںسابق وفاقی وزیر عمر گورگیج ، شمائلہ رانا ، ثمینہ خاور حیات ، وسیم افضل گوندل ، سیمل کامران ، سینٹر گل محمد لاٹ ، نواب زادہ طارق مگسی، سیدامیر علی شاہ ، غلام سرور سیال ، ڈاکٹر اسرار حسین ، مکیش کمہار ، پتمبر سہوانی ، مولوی عبداللہ ، شجاعت احمد ، نادر مگسی اور ریحانہ یحیٰ بلوچ شامل ہیں جبکہ سابق وفاقی وزیر اسرار اللہ زہری کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
سابق ارکان

مزید :

صفحہ اول -