جمشید دستی کو جاگیردارانہ نظام ‘ کھر خاندان کی مخالفت کی سزا ملی : والدہ

جمشید دستی کو جاگیردارانہ نظام ‘ کھر خاندان کی مخالفت کی سزا ملی : والدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر گڑھ (سٹی رپورٹر + نامہ نگار + نمائندہ پاکستان) جمشید دستی کی والدہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے بیٹے کو منع کیا تھا کہ وُہ حنا ربانی کھر کے حلقے میں الیکشن نہ لڑے ،یہ حنا ربانی کھر کے دباﺅ کا ہی نتیجہ ہے کہ آج انکا بیٹا گرفتار ہے ۔ جمشید دستی کی جعلی ڈگری کیس میں گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کی والدہ سکینہ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا غریبوں سے بہت محبت رکھتا تھا اور عید کے روز بھی ان سے ملنے بعد میں آتا ،پہلے غریبوں سے عید ملتا تھا ، جمشید دستی نے عوام کی خاطر قربانی دی ہے ۔انھوں نے کہا کہ لوگ سیاست میں آنے کے بعد بڑی بری جاگیریں بنا لیتے ہیں مگر جمشید دستی نے اپنے لیے ایک مرلہ پلاٹ تک نہیں خریدا ۔سکنہ بی بی نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی کہ ان کے بیٹے کو رہا کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جمشید کو منع کیا تھا کہ وہ حناربانی کھر کی مخالفت نہ کرے مگر جاگیردارانہ نظام کے خلاف جدوجہد کے نتیجے میںآج اس کو گرفتار کر لیا گیا۔ مظفر گڑھ میں جمعرات کے روز جمشید دستی جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے آغاز سے قبل 11 بجے صبح تک افواہ پھیلی رہی کہ جمشید دستی دبئی فرار ہو گئے ہیں۔ تاہم 11 مئی جمشید دستی کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اپنی والدہ کے کہنے پر عدالت میں پیش ہوئے ان کے بہت سے ہمدرد انہیں کل سے عدالت میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دے رہے تھے۔ یہ بات جب ان کی والدہ کے علم میں آئی تو وہ آج صبح اپنے بیٹے جمشید دستی کے گھر پہنچ گئیں اور بیٹے سے کہا کہ اگر وہ ان کا بیٹا ہے تو عدالت میں پیش ہو جائے والدہ کے حکم کی تعمیل میں وہ عدالت میں پیش ہو گئے۔
والدہ

مزید :

صفحہ اول -