جعلی ڈگری کیس: جمشید دستی کی سزا کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی جمشیددستی نے اپنی سزا کیخلاف لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ میں اپیل دائر کردی ۔ جمشید دستی کو گزشتہ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عبدالرحمان نیازی نے جعلی ڈگری کیس میں تین سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزاسنائی تھی جسے جمشیددستی کے وکیل نے ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔جمشید دستی کے وکیل نے بتایاکہ اپیل کی سماعت آٹھ اپریل کو ڈویژن بنک کرے گا۔