ن لیگ نے پرویز مشرف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

ن لیگ نے پرویز مشرف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے سابق فوجی صدرپرویز مشرف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ۔ ن لیگ کے رہنماءاحسن اقبال کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ پرویز مشرف نے کئی بار ملک کا آئین توڑا،اُنہوں نے بطور فوجی افسرا پنے حلف کی پاسداری نہیں کی ، آرٹیکل 62اور63پر پورا نہیں اُترتے لہٰذا اُنہیں ملک کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے ۔

مزید : اسلام آباد