کراچی پولیس نے امریکی قونصل خانے کی گاڑی تحویل میں لے لی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نارتھ ناظم آباد کے علاقے حیدری سے پولیس نے امریکی قونصل خانے کی گاڑی تحویل میں لے لی ۔ پولیس حکام کے مطابق گاڑی امریکی قونصل خانے کے ملازم کی ملکیت ہے اور کالے شیشے لگانے پر گاڑی تحویل میں لی گئی ہے ۔ایس ایس پی سنٹرل کے مطابق گاڑی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردی گئی ہے ۔