غنڈہ گردی برداشت نہیں، پولنگ سٹیشن پر میڈیا مکمل آزاد ہوگا:الیکشن کمیشن
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے کہا ہے کہ پولنگ سٹیشنز پرپانچ ہزار سے زائد کیمرے نصب کئے جائے گے،ہرضلع میںتین مانیٹرننگ ٹیمیں ہوں گی جبکہ پولنگ سٹیشن میں میڈیاپرکسی بھی قسم کی روک ٹوک نہیں ہوگی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میڈیاکوہرچیزتک رسائی حاصل ہوگی،عورتوں بچوں بزرگ افراد،اقلیتوں کیلئے بہترین انتظامات یقینی بنائیں گے،کسی قسم کی کوئی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔پریذائیڈنگ افسرکے پاس مجسٹریٹ کے اختیارات ہوں گے،پریذائیڈنگ افسرسمری ٹرائل کرکے3ماہ کیلئے جیل بھیج سکتاہے اورکسی قسم کی ہلڑبازی کرنے والے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ووٹر لسٹ پرتصویراوربیلٹ پیپرپرانگوٹھے کے نشانات ہونگے۔