یو ایم ٹی نے ایس اے پی میں ایسوسی ایٹ رکنیت کی حیثیت حاصل کرلی

یو ایم ٹی نے ایس اے پی میں ایسوسی ایٹ رکنیت کی حیثیت حاصل کرلی

لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس کے ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن سسٹم نے عالمی معیار کا ERP پرووائڈر SAP کے ساتھ تعلیمی اتحاد کر لیا ہے جس کی وجہ سے یو ایم ٹی نے SAP ایسوسی ایٹ رکنیت حاصل کر لی۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ اس اتحاد کے بعد یو ایم ٹی عالمی معیار پر تین ٹاپ ERP سلوشن پرووائڈرذ کو اہم پارٹنرز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

یہ ایک قابلِ فخر بات ہے کہ یو ایم ٹی سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس بلاشبہ پاکستان میں ایک وقت میں تینوں ERP سلوشن پرووائڈرذ کے ساتھ اتحاد کر چکی ہے۔عالمی ستطح پر یہ اعزاز صرف ہاورڈ بزنس سکول کے پاس ہے اور اب ڈاکٹر حسن صہیب مراد، ریکٹر یو ایم ٹی کی قیادت اور رہنمائی کے زیر اثر یو ایم ٹی کو بھی یہ اعزاز حاصل ہوگیا۔ڈاکٹر رخسانہ کلیم، ڈین،سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس، فیکلٹی میمبران، ڈیپارٹمینٹل کواڈینیٹرز اور تمام سٹاف میمبران اس کامیابی میں بھرپور تعریف کے قابل ہیں خاص طور پر سید حسنین عباس شاہ، چئیرمن،ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن سسٹم، سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس کی انتھک کوہششیں قابلِ تعریف ہیں۔ َ ََََََََََََِِِ ََََ َ

ضرور پڑھیں: سوچ کے رنگ

مزید : کامرس