کڈنی ڈائیلاسس کی پراڈکٹس فراہم کرنیوالی جرمن کمپنی کی سالانہ کانفرنس

کڈنی ڈائیلاسس کی پراڈکٹس فراہم کرنیوالی جرمن کمپنی کی سالانہ کانفرنس

لاہور (پ۔ر) کڈنی ڈائیلاسس کی پراڈکٹس اور سروسز فراہم کرنے والی جرمن ملٹی نیشنل کمپنی فریزینس میڈیکل کیئر کی سالانہ کانفرنس، ایشیاءپیسفک کی مارکیٹنگ ٹیم کی ہانگ کانگ سے خصوصی شرکت کی۔ فریزینس میڈیکل کیئر پاکستان نے جو کہ فریزینس میڈیکل کیئر کا ایک ذیلی ادارہ ہے، سال 2014 کیلئے اپنی تین روزہ سالانہ کانفرنس کا انعقاد لاہور میں کیا۔ اگرچہ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد ادارے کی گزشتہ سال کی کاکردگی کا جائزہ لینا اور اگلے سال اپنی کارکردگی کا بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کرنا ہوتا ہے۔ مگر فریزینس میڈیکل کیئر پاکستان کی ٹیم کو کڈنی ڈائیلاسس کے جدید رجحانات سے آگاہ کرنا بھی ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لئے ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر جاوید نصیر قریشی نے اپنے ریجنل ہیڈ آفس ہانگ کانگ سے ایشیاءپیسفک کی مارکیٹنگ ٹیم کو مدعو کر رکھا تھا۔ جنہوں نے کمپنی کے سٹاف کو کڈنی ڈائیلاسس کے جدید و حجات اور چیلنجز سے روشنا کرایا تاکہ وہ پاکستان میں کڈنی ڈائیلاسس کے مریضوں، ڈائیلاسس سٹاف اور ڈاکٹرز کو مزید بہتر سروسز فراہم کر سکیں۔

مزید : کامرس