ایل جی کی جدید ترین لائیٹنگ مصنوعات پیش

ایل جی کی جدید ترین لائیٹنگ مصنوعات پیش

لاہور(پ ر) ایل جی الیکٹرونکس لائٹ بلڈنگ 2014 ٹریڈ شو میں جدید ترین لائیٹنگ پروڈکٹس کے اجراءکے ساتھ ، اپنے عالمی لائیٹنگ بزنس کی توسیع کردی ہے، ٹریڈ شو کا انعقاد فرینک فرٹ فیئر اینڈ ایگزی بیشن سنٹر جرمنی میں حال ہی میںہوا۔ سمپلی سمارٹ ان لائیٹنگ کے تحت ایل جی انرجی سیونگز اینڈ پے بیک ، کنیکٹ اینڈ کنٹرول اور کمفرٹ اینڈ ویل بینگ کے شعبوں میں جدید ترین لائیٹنگ ٹیکنالوجیز پیش کریگا۔

سمارٹ لائیٹنگ ،ایل جی کی جانب سے عالمی لائیٹنگ بزنس کی توسیع کے ساتھ بہترین ہوجائیگی۔ ایل جی اپنے سمارٹ بلب کے ساتھ ، عالمی لائیٹنگ کے کاروبار کا آغاز کریگا

، یہ ایک ایسا بلب ہوگا جسے براہ راست سمارٹ فون یا ٹیبلٹ کے ساتھ بلوتوتھ یا ہائی فائی کے ذریعے مربوط کیا جائے گااور ایک مفت انڈرائڈ یا آئی او ایس اپلی کیشن کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکے گا۔ اس بلب کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے ،کہ اگر صارف اسے سیکیوریٹی موڈ پر چھوڑ کر گھر سے باہر جائے گا تو یہ خود کار طریقے سے وقفے وقفے کے ساتھ آن اور آف ہوتا رہے گاجب تک کہ گھر کا مالک واپس نہیں آجاتا۔ سمارٹ بلب چلانے کے تین موڈزپیش کرتا ہے جسے ہر صارف اپنی ضرورت کے مطابق ذاتی بناسکتا ہے: سلیپ موڈ، ابسینس موڈ اور سہولت موڈ۔ایل جی کی اولیڈ ٹیبل لیمپ میں ایل جی کیمیکل کی جدید ترین کرووڈ اولیڈ ٹیکنالوجی کی خصوصیت شامل ہے، جسے پہلی مرتبہ نیکسٹ جنریشن لائیٹ سورس کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اولیڈ پینلز خود ہی روشنی پیدا کرتے ہیں اور یہ بے حد پتلے اور لچک دار ہوتے ہیں۔ ایل جی ٹیبل لیمپ سمارٹ فنکشنز سے بھی لیس ہیںاور انہیں ایک ہم آہنگ سمارٹ فون سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

مزید : کامرس