سمیڈا‘ وفاقی حکومت‘ فن لینڈ اورپاکستان بزنس کونسل کے مابین معاہدہ

سمیڈا‘ وفاقی حکومت‘ فن لینڈ اورپاکستان بزنس کونسل کے مابین معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)سمیڈا، گورنمنٹ آف پاکستان اورفِن لینڈ - پاکستان بزنس کانسل کے کے مابین social entrepreneurship ،صنعت کاری اور ایس ایم ای شعبے کی ترقی اور فروغ کے لئے ایک معاہدو پر دستخط کئے گئے۔معاہدے کے مطابق پاکستان اور فِن لینڈ کے کاروباری تعلقات کو مضبوط بنایا جائے گا اور نئے انکوبیشن اور انو ویشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔سردار احمد نواز سکھیرا (سی ،ای،او) سمیڈا نے اس موقع پر کہا کہ سمیڈا ایک ایسا ادارہ ہے جو کہ سوشل انٹرپرنییورشپ کی ترقی اور فروغ کے لئے بے مثال کامیاب پروگرامز تشکیل دینے میں مہارت رکھتا ہے۔ایم او یو کی دستخطی تقریب کے دوران سی ای او سمیڈا نے دونوں ممالک کی ترقی کیلئے باہمی معاونت اور دوطرفہ سرمایہ کاری پر زور دیا۔
دیتے ہوے کہا کہ فِن لینڈ کے ساتھ مل کر پاکستان ترقی کا طویل راستہ با آسانی طے کر سکتا ہے جس سے دونوں ممالک کو انٹرپرنیورشپ کے فروغ میں مدد ملے گی۔اُنہوں نے کہا کہ کاروباری ماحول کے نظام کی ترقی سمیڈا کی اولین ترجیح ہے ۔اُن کے بقول انٹرپرنیورشپ کے فروغ سے معیشتوں کو ترقی کی نئی منازل تک پہنچایا جاسکتا ہے تاہم انٹرپرنیورز کی ترقی اور مستحکم بزنس پالیسیوں کو عمل میں لانے کے لئے موزوں اور سازگار ماحول فراہم کرنا پڑے گا۔پاکستان- فِن لینڈ بزنس کانسل کے ساتھ تعاون ہمارے اُبھرتے ہوے تاجروں کو بہترین کاروباری طریقے سیکھنے میں مدد دے گا ۔تقریب کے دوران اُنہوں نے کہا کہ سمیڈا اپنے مینڈیٹ کے مطابق SME فروغ کے پانچ سالہ پلان کا اعلان کرتا ہے۔پاکستان جیسی اُبھرتی ہوئی مارکیٹ میں انٹرپرنیورشپ ،ملازمتوں اور معاشی ترقی کے مواقع بڑھانے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔سمیڈا کے ساتھ مل کر انکیوبیشن اور اینوویشن سنٹرز قائم کرنے کا مقصد بھی انٹرپرنیورشپ کی مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ کاروباری نظام کو مستحکم بنا کر فنڈز کی فراہمی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم نقطہ ہے جس پر یقین رکھتے ہوئے انٹرپرنیورز کو ایک سازگار کاروباری ماحول فراہم کیا جا سکتا ہے۔فِن لینڈ- پاکستان بزنس کانسل کے چئیرمین جناب وائل ایرولا نے کہا کہ میں دونوں ممالک کے مرد اور خواتین کو ایک مضبوط کاروباری ماحول کی تشکیل کے لئے مل کر کام کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔وائس چئیرمین فِن لینڈ - پاکستان بزنس کانسل جناب حسن رضا نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان میں بے شمار قابل نوجوان ہیں جو کہ انٹرپرنیورز کے طور پر ماہرین اور تجربہ کار افراد سے ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد بہترین نتیجہ دینے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ مشاورت اور ٹریننگ کے علاوہ انکیوبیٹر سنٹرز کے تحت انٹرپرنیورز کی صلاحیتوں کو بڑحانے کیلئے دفاتر اور ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

مزید :

کامرس -