ہوائی پاکستان میں تیز رفتاروطین/کیوبی فورجی براڈ بینڈ کوسپورٹ کریگی

ہوائی پاکستان میں تیز رفتاروطین/کیوبی فورجی براڈ بینڈ کوسپورٹ کریگی

  

لاہور (پ ر) Huawei ٹیکنالوجیزپاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے وطین اورQubee کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کےلئے آلات کی فراہمی کے معاہدے پردستخط کردیئے۔ جس کا مقصدپاکستان میں تیزرفتار 4Gبراڈبینڈ کوسپورٹ کرنا ہے۔ اس سے قبل دسمبر 2013 میں مو¿خر الذکر دونوں کمپنیوں نے پاکستان میں وائرلیس براڈبینڈ آپریشنزکومستحکم بنانے کےلئے اپنے متوقع منصوبے کا اعلان کیا تھا۔معاہدے پردستخط کی تقریب گزشتہ روز یہاں” CEO لیڈرزسمٹ“ کے موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اوراصلاحات احسن اقبال ، وزیرمملکت اورچیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیر، ڈپٹی سی ای او Huawei پاکستان لمیٹڈ احمد بلال مسعود، سی ای اووطین ٹیلی کام نعیم زمیندار اور سی ای Qubee پاکستان لمیٹڈ جمال ناصر خان کی موجودگی میں منعقدہوئی۔

 Huawei کی جانب سے فراہم کردہ جدید آلات وطین اور Qubee کے موجودہ نیٹ ورک کی کوریج اور صلاحیت کو 20 گنا بہتر بنائے گا جس سے صارفین 20 Mbps سے زیادہ کی تیزترین رفتارسے ڈیٹا کوڈاﺅن لوڈ کرنے کے قابل بن جائیں گے۔ہواوے نے نیٹ ورک اپ گریڈیشن کو مئی 2014 تک مکمل کرنے کا ہدف مقررکیا ہے ۔

مزید :

کامرس -