سشمیتا سین اےشوریا رائے کےساتھ پہلی بار کام کرنے کیلئے بے تاب

سشمیتا سین اےشوریا رائے کےساتھ پہلی بار کام کرنے کیلئے بے تاب
سشمیتا سین اےشوریا رائے کےساتھ پہلی بار کام کرنے کیلئے بے تاب

  

ممبئی (اے پی پی) سابق حسینہ کائنات اداکارہ سشمیتا سین اپنی ساتھی اداکارہ ایسوریا رائے کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کرنے کیلئے بے تاب ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ ہدایتکار ادمن پرہالد کا کر کی فلم ہیپی این ورسری میںسشمیتا سین اور ایش دونوں کو کاسٹ کیا گیا ہے ۔جس پرسشمیتا سینا بڑی خوش ہیں کیونکہ ان کو ہمیشہ ایشوریا کا حریف سمجھا جاتا رہا ہے ۔ سشمیتا نے کہا ہے کہ میں ایشوریا کے ساتھ کام کرنے کیلئے بے صبری سے انتظار میں ہوں کیونکہ اس کے ساتھ کام کرتے ہوئے مجھے 20سال پہلے کا زمانہ یاد آئے گا جب ہم دونوں مقابلہ حسن میں ایک دوسرے کو مات دینے کیلئے مصروف رہے ۔ سش نے کہا کہ وہ ایشوریا کو اتنا نہیں جانتیں کہ اس کو دوست کہہ سکیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ وہ ایک اچھی انسان ہے اور ہمارے درمیان کوئی مخالفت نہیں ہے ۔ ہماری زندگیاں ایک سی چل رہی ہیں بس راستے جدا جدا ہیں۔

مزید : کلچر