نئی بالی وڈ فلم ”ریوالور رانی “ کاٹائٹل سانگ جاری

نئی بالی وڈ فلم ”ریوالور رانی “ کاٹائٹل سانگ جاری

ممبئی (آئی این پی)بالی وڈ میں منفرد کام کر نے والی اداکارہ کنگنا راناوت کی نئی فلم” ریوالور رانی” کاٹائٹل سانگ جاری کر دیا گیا۔معروف بھارتی پلے بیک سنگر اوشا اوتھپ کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے اس گانے کی ویڈیو میں غزالی آنکھوں والی حسینہ کنگنا اسلحے کے زور پر دہشت پھیلاتی اور اپنی دلکش اداو¿ں کے جلوے دکھاتی نظرآرہی ہیں۔فلم کرش تھری اورکوئین میں منفرد کردار نبھانے کے بعد وہ اس نئی فلم میں جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے رانی کا کر دار ادا کر رہی ہے جو ایک سیاسی پارٹی کی لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ اسلحے کے زور پر کام کر واتی اور بات کر تی ہے۔فلم کی کہانی اس خطر ناک ریوالور رانی یعنی کنگنا راناوٹ کے ہی گرد گھوم رہی ہے جس نے گو لیوں کے زور پر نا صرف اپنی دہشت پھیلا رکھی ہے بلکہ اسے ایک فلم اسٹار سے محبت بھی ہو جاتی ہے۔منفرد ٹائٹل اور کہانی کی حامل اس فلم کو سائی کبیر شری واستو نے ڈائریکٹ کیا ہے جسے اس سال11اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

مزید : کلچر