ہالی ووڈ میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں‘ عمران ہاشمی

ہالی ووڈ میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں‘ عمران ہاشمی

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے ہالی ووڈ میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ وہاں بالی ووڈ اداکاروں کیلئے کوئی اچھے کردار تخلیق نہیں کئے جاتے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ہالی ووڈ میں کام کرنے کا بالکل بھی شوق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ فلم میکر کبھی بھی بھارتی اداکاروں کیلئے اچھے کردار نہیں لکھتے۔ انہوں نے کہا کہ ہر اداکار اپنے لئے بہتر انتخاب ہی کرتا ہے تاہم ہالی ووڈ میں بھارتی اداکاروں کو اب تک جو کردار دئیے گئے وہ مجھے کبھی بھی دلچسپ نہیں لگے۔

مزید : کلچر