کرینہ کپور فلم گبر میں آئٹم سانگ کرتی نظر آئیں گی

کرینہ کپور فلم گبر میں آئٹم سانگ کرتی نظر آئیں گی
 کرینہ کپور فلم گبر میں آئٹم سانگ کرتی نظر آئیں گی

  

ممبئی (آن لائن)بالی وڈ ہیروئن کرینہ کپور نئی فلم گبر میں اکشے کمار کے ساتھ آئٹم سانگ کرتی نظر آئیں گی۔بالی وڈ کی بیبو ایک بار پھر شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھانے کو تیار ہیں۔ اداکارہ نے سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم گبر میں اکشے کمار کے ساتھ آئٹم سانگ ریکارڈ کرایا۔ کرینہ نے یہ گانا اپنی دوست ، پروڈیوسر شبینہ خان کی خصوصی فرمائش پر کیا۔ بالی وڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر دیوالی کے دیے روشن کیے گئے۔ بیبو اس سے پہلے فیوی کول اور ہلکٹ جوانی جیسے آئٹم سانگ کر چکی ہیں۔

مزید : کلچر