بالی وود فلم ”ٹو اسٹیٹس“ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی

بالی وود فلم ”ٹو اسٹیٹس“ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی

  

ممبئی(آن لائن)فلمساز فلمساز و ہدایتکار کرن جوہر کے دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے عالیہ بھٹ اور ارجن کپور کی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم ”ٹو اسٹیٹس“ کے ٹریلر کے بعد نئے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی۔ امیتابھ بھٹاچاریہ کے تحریر کردہ ”اس کی اس کی“ کے بولوں پر مبنی یہ گانا ایک روایتی پنجابی گانا ہے جس میں ایک شادی کی تقریب میں عالیہ اور ارجن ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ ساجد نڈیاوالا اور کرن جوہر کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی دو مختلف ریاستوں اور مختلف بھارتی کلچرز سے تعلق رکھنے والے کرش ملہوترا (ارجن) اور نینا سوامی ناتھن (عالیہ بھٹ) کی لو سٹوری کے گرد گھوم رہی ہے۔ موسیقار ٹرائیور شنکر احسان لوئے کی سحر انگیز موسیقی لئے یہ رومانٹک ڈرامہ فلم ”ٹو اسٹیٹس“ 18 اپریل کو سینماءگھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

کلچر -