” سٹاروارز سیون “ کی عکسبندیا ٓئندہ ماہ مراکش میں شروع ہوگی

” سٹاروارز سیون “ کی عکسبندیا ٓئندہ ماہ مراکش میں شروع ہوگی

لاس اینجلس (اے پی پی) فلم ” سٹاروارز سیون “ کی عکسبندی آئندہ ماہ مراکش میں شروع ہوگی۔ ہالی وڈ فلم ساز جے جے ابراھام کے مطابق سٹار وارز ایپی سوڈ سیون کی عکسبندی کا آغاز مئی میں مراکش میں کیاجا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 14مئی سے وہاں فلمبندی شروع کرینگے جو دو ہفتے جاری رہے گی۔ مراکش میں تخیلاتی سیارے ٹیٹون کا سیٹ بنایا جا رہا ہے ۔

مراکش میں دو ہفتوں کی عکسبندی کے بعد فلمی یونٹ تنزانیہ جائے گا جہاں فلم کاایک دوسرا حصہ فلم بند ہوگا ۔ یاد رہے کہ سٹاروارز سلسلے کی فلم 30سال کے وقفے کے بعد بنائی جا رہی ہے اس سلسلے کی آخری سٹاروارز ریٹرن آف جو ڈی 1984ءمیں ریلیز ہوئی تھی۔

مزید : کلچر