فیملی سرکل ٹینس ٹورنامنٹ، سارہ ایرانی اور ڈینیلا ہنچو کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

فیملی سرکل ٹینس ٹورنامنٹ، سارہ ایرانی اور ڈینیلا ہنچو کوارٹر فائنل میں پہنچ ...

نیویارک (سپورٹس ڈیسک) سربیا کی جلینا جانکووچ، اٹلی کی سارہ ایرنی اور سلواکیہ کی دینیلا ہینچوا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فیملی سرکل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ وینس ولیمز تیسرے راﺅنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے تیسرے راﺅنڈ میچ میں سربین ٹینس سٹار جلینا جانکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کروشیا کی کھلاڑی اجلا ٹوملجانووچ کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 اور 6-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور میچ میں کینیڈا کی ایجونے بوچارڈ نے امریکی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز کو 7-6(7-6)2-6 اور 6-4 سے زیر کرکے ایونٹ سے باہر کردیا۔

ٹلی کی سارہ ایرانی نے چین کی شوائی پینگ کو 7-6(8-6) اور 7-6 (7-5) سے زیر کر کے ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں سلواکیہ کی ڈینیلا ہینچوا نے برازیل کی ٹیلیانا پاریرا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی

مزید : میٹروپولیٹن 3