اینا آئیوانوچ مونٹریری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
مونٹریری (اے پی پی) سربیا کی اینا آئیوانوچ اور پورٹو ریکو کی مونیکا پیگ اپنی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مونٹریری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ میکسیکو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میچ میں سربین ٹینس سٹار اینا آئیوانوچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کینیڈا کی کھلاڑی الیگزینڈرا وزنائیک کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کےا۔
ایک اور میچ میں پورٹو ریکو کی مونیکا پیگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی ٹینس سٹار نکولی گبزکو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔