ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شکست، شعیب محمد نے خود کو بری الذمہ قرار دے دیا

ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شکست، شعیب محمد نے خود کو بری الذمہ قرار دے دیا

 لاہور ( آن لائن ) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست، فیلڈنگ کوچ شعیب محمد نے خود کو بری الذمہ قرار دے دیا۔ کہتے ہیں ٹورنا منٹ میں پاکستان نے بڑی بڑی ٹیموں سے بہتر فیلڈنگ کی۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست تو بالرزاوربیٹسمین کی وجہ سے ہوئی۔ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست کے بعد وطن واپس لوٹنے والا ہرکھلاڑی اور آفیشل شکست کی ذمہ داری لینے کو تیارنہیں۔ شکست کا داغ دامن سے مٹانے کیلئے ایک دوسرے کو موردالزام ٹھہرایا جارہا ہے۔ فیلڈنگ کوچ شعیب محمد کاکہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف شکست میں فیلڈنگ کا کوئی عمل دخل نہیں، بیٹسمین اور بالرز ناکام رہے ہیں۔شعیب محمد نے مزید کہا کہ آخری تین اوورز میں گیندیں قربب سے نہیں بلکہ فیلڈرز کے اوپر سے گئیں تو وہ کیسے پکڑتے۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں دوسری بڑی بڑی ٹیموں سے بہتر فیلڈنگ کی ہے۔شعیب محمد کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے شکست کے اسباب جاننے کیلئے انہیں نہیں، ہیڈکوچ، بیٹنگ کنسلٹنٹ اورکپتان کو بلایا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 3