ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنے پر سری لنکن ٹیم کو ایک ملین ڈالر اضافی بونس ملے گا

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنے پر سری لنکن ٹیم کو ایک ملین ڈالر اضافی بونس ملے گا

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کرکٹ ٹیم کو پہلی بار ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ جیتنے پر ایک ملین ڈالر اضافی بونس ملے گا۔ سری لنکن ٹیم نے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 27 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری اعلامیئے کے مطابق ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے بعد سری لنکا کرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی نے جمعہ کو ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ اگر ٹیم عالمی چیمپئن بن کر وطن واپس لوٹی تو کھلاڑیوں کو ایک ملین ڈالر اضافی بونس دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 3