فائنل جیتنے کیلئے ٹیم پوری قوت کےساتھ میدان میں اتارے گی،سنگا کارا

فائنل جیتنے کیلئے ٹیم پوری قوت کےساتھ میدان میں اتارے گی،سنگا کارا

ڈھاکہ (اے پی پی) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگا کارا نے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں حریف کوئی بھی ہو شکست دیکر پہلی مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کا تحفہ ملک وقوم کو دینگے۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمار سنگا کارا نے کہا کہ انکی ٹیم سیمی فائنل سے اپنی فتوحات کے سلسلے کو فائنل میں بھی برقرار رکھتے ہوئے پہلی مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ اپنے نام کریگی۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم فائنل کھیلنے کے لیے بے تاب ہے اور اسکی تمام تر توجہ فائنل پر مرکوز ہے۔ سنگا کارا نے کہا کہ فائنل جیتنے کیلئے ٹیم پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتارے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 3