ورلڈ کپ فٹ بال 2014ء ٗ برازیلین ہوٹلوں میں جگہ کی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا

ورلڈ کپ فٹ بال 2014ء ٗ برازیلین ہوٹلوں میں جگہ کی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا


برازیلیا (اے این این) برازیل میں کھیلے جانے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے باعث ہوٹلوں میں جگہ کی کمی کا خدشہ ٗ ہوٹل مالکان نے کرایوں میں 5گنا سے زیادہ اضافے کا منصوبہ تیار کرلیا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق فٹ بال کی عالمی تنظیم کے زیر اہتمام فٹ بال کا عالمی کپ رواں سال جون میں برزایل میں شروع ہوگا جس کیلئے تیاریاں زورہ شور سے جاری ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق اس ورلڈ کپ کو دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے شائقین فٹ بال برازیل کا رخ کریں گے جس سے برازیل کی سیاحت کی انڈسٹری کو کافی فائدہ ہوگا۔ لاکھوں کی تعداد میں شائقین کی آمد کے باعث ورلڈ کپ کیلئے دوران ہوٹلوں کے کرایوں میں 5گنا سے زیادہ اضافہ ہوجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران ایک مناسب کمرہ 460ڈالرز میں ملنے کا امکان ہے حالانکہ عام دنوں میں اس کرایہ 100ڈالر کے لگ بھگ ہوتا ہے ۔ رپوٹ کے مطابق برازیل میں اس وقت 200 ہوٹل زیر تعمیر ہیں اور 170 ہوٹل اگلے تین برسوں میں کھولے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 3