پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ءمیں براہ راست جگہ بنانے میں ناکام

پاکستان ویمن ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ءمیں براہ راست جگہ بنانے میں ناکام

  

سلہٹ (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ اور بھارت کی ویمن ٹیموں نے 2016ءمیں شیڈول آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کو میگا ایونٹ تک رسائی کیلئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کھیلنا ہوں گے۔ بنگلہ دیش میں جاری ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں کھیلے گئے 2016ءکوالیفائنگ پلے آف کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان ویمن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنزوں سے ہرایا تھا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 2016ءمیں ہونے والے میگا ایونٹ کیلئے براہ راست جگہ بنانے میں ناکام رہیں اب انہیں کوالیفائنگ ٹورنامنٹس جیتنا ہوں گے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں جاری ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کی ٹاپ چھ ٹیموں نے براہ راست 2016ءورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جن میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بھارت شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -