ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت کر ملک و قوم کو تحفہ فراہم کریں، لیستھ مالنگا
ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) سری لنکن کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف قیادت کرنے والے فاسٹ باﺅلر لیستھ مالنگا نے کہا کہ وہ فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مربتہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کا ٹائٹل اپنی ٹیم کو دلوانے میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل میں ٹیم کی کامیابی پر بہت خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کالی آندھی کے خلاف ٹاپ فور میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں مالنگا نے کہا کہ انکی ٹیم کے پاس بہت سنہری موقع ہے کہ وہ پہلی مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کا ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کو تحفہ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مربتہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کا ٹائٹل اپنی ٹیم کو دلوانے میں اہم کردار ادا کرینگے،۔
تاہم انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے پوری ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹٰیم متوازن ہے اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دی سکتی ہے۔