ڈیوس کپ ٹائی،جنوبی کوریا اور بھارت کے درمیان مقابلہ برابر

ڈیوس کپ ٹائی،جنوبی کوریا اور بھارت کے درمیان مقابلہ برابر

سیول (سپورٹس ڈیسک) ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون دوسرے راﺅنڈ کے ابتدائی روز جنوبی کوریا اور بھارت کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابری پر ختم ہوا۔ جمعہ کو شروع ہونے والی ٹائی کے دوسرے راﺅنڈ کے پہلے سنگل مقابلے میں بھارت کے ٹینس سٹار سمدیو ڈیورمین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کورین کھلاڑی ہیون چنگ کو شکست دے کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی لیکن کوریا کے لیم نے دوسرے سنگل مقابلے میں حریف بھارتی کھلاڑی صنم سنگھ کو زیر کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 3