فضا میں غوطہ خوری کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہش اسکائی ڈائیورکوموت کے منہ میں لے گئی

فضا میں غوطہ خوری کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہش اسکائی ڈائیورکوموت کے منہ ...

ایری زونا ( آن لائن ) فضا میں غوطہ خوری کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہش ایک اسکائی ڈائیورکوموت کے منہ میں لے گئی، امریکی ریاست ایریزونا میں اسکائی ڈائیور پیرا شوٹ نہ کھلنے پر ہلاک ہوگیا۔اسکائی ڈائیورز کی ورلڈ ٹیم نے امریکی ریاست ایریزونا کی فضاو¿ں میں خوبصورت ڈیزائن بناکر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی، جو ایک فضائی غوطہ خور کیلئے موت کا سبب بن گئی۔ مرنے والے غوطہ خور کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی، حادثہ کی وجہ پیرا شوٹ کا کام نہ کرنا تھا۔ دو سو بائیس فضائی غوطہ خوروں کی یہ ٹیم تھائی لینڈ میں پہلے ایک ورلڈ ریکارڈ قائم کرچکی ہے۔ ان غوطہ خوروں کا تعلق اٹھائیس ملکوں سے ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 3