دورہ یورپ کیلئے 21 رکنی بھارتی ہاکی ٹیم کا اعلان

دورہ یورپ کیلئے 21 رکنی بھارتی ہاکی ٹیم کا اعلان

  

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) رواں برس شیڈول ایف آئی ایچ ورلڈ ہاکی کپ کی تیاری کے سلسلے میں دورہ یورپ کیلئے 21 رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ تجربہ کار گرباج سنگھ اور دانش مجتبی کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ سردار سنگھ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے جبکہ روپندر پال سنگھ نائب کپتان ہوں گے۔ ہاکی انڈیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی ٹیم دورہ یورپ کے دوران پانچ میچز کھیلے گی، بھارتی ٹیم ہالینڈ کے خلاف دو، ہالینڈ کے کلبوں کے خلاف دو جبکہ ایک میچ بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔ اعلان کردہ بھارتی ٹیم میں سردار سنگھ کپتان، روپندرپال سنگھ نائب کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سریجیش، ہرجوت سنگھ، بیرندرا لاکرا، وی آر رگوناتھ، کوٹہاجت سنگھ، گورندر سنگھ، گرباج سنگھ، ایس کے اوتھاپا، دھرمویر سنگھ، منپریت سنگھ، کنگوجام، دانش مجتبی، دیوندار والمکی، ایس وی سنیل، نیکن تھیمیا، آکاش دیپ سنگھ، رامندیپ سنگھ، یووراج والمکی اور لالت اوپادھایا شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -