یو کیو سنگلز ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج آسٹریلیا میں ہوگا

یو کیو سنگلز ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج آسٹریلیا میں ہوگا


سڈنی (اے این این)آسٹریلیا میں یونیورسٹی آف کوئرنز لینڈ ٹینس کلب کے زیر اہتمام یو کیو سنگلز ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز (آج )ہفتے سے ہوگا ۔ اس ٹورنامنٹ کی میزبانی یو کیو سپورٹس ٹینس سنٹر برسبین کو دی گئی ہے ۔ ٹورنامنٹ میں منز سنگلز، لیڈیز سنگلز، اے گریڈ منز سنگلز، اے گریڈ لیڈیز سنگلز، بی گریڈ منز سنگلز، بی گریڈ لیڈیز سنگلز، سی گریڈ منز سنگلز اور سی گریڈ لیڈیز سنگلز کیٹاگری میں میچز کھیلے جائیں گے ۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لئے انٹری 12فروری کو کھولی گئی تھی جو 3اپریل تک جاری رہی ۔ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کا کہناہے کہ اس ایونٹ کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹورنازنٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 3