بنگلہ دیش آئی پی ایل کی میزبانی سے محروم دوسرے مرحلے کے میچ بھی بھارت میں ہونگے

بنگلہ دیش آئی پی ایل کی میزبانی سے محروم دوسرے مرحلے کے میچ بھی بھارت میں ...

  

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ بنگلہ دیش لیگ کے میچوں کی میزبانی سے محروم ہو گیا۔ دوسرے مرحلے کے میچوں کا آغاز دو مئی سے ہو گا جبکہ فائنل یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ با ضابطہ طور پر 16 اپریل سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے اور یہاں پر ابتدائی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ بھارتی بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث لیگ کے میچز تین مرحلوں متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش اور بھارت میں منعقد کرانے تھے تاہم بھارت نے یوٹرن لیتے ہوئے دوسرے مرحلے کے میچز بھی اپنے ہی ملک میں کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ آئی پی ایل گورننگ باڈی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق لیگ کے پہلے مرحلے کے علاوہ بقیہ تمام میچوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جو کہ بھارت کے دس مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ کوالیفائر ون اور ایلیمینیٹر میچز چنائی میں 27 اور 28 مئی کو جبکہ کوالیفائر ٹو کا میچ 30 مئی کو ممبئی میں اور فائنل یکم جون کو اسی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہر فرنچائز اپنے نو میچ بھارت میں کھیلے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -