سوسائٹی پبلک سکول‘ مغلپورہ‘ کانظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

سوسائٹی پبلک سکول‘ مغلپورہ‘ کانظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

لاہور( جنرل رپورٹر) سوسائٹی پبلک سکول‘ مغلپورہ‘ لاہور کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

 دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ‘ گرین ٹاﺅن‘ لاہور‘ الائیڈ سکول‘ نیو شالیمار ہاﺅسنگ سکیم‘ سلامت پورہ‘ لاہور‘ گورنمنٹ اسلم جونیئر ماڈل سکول‘ ٹاﺅن شپ‘ لاہور اور گورنمنٹ پرائمری سکول‘ جڑانوالہ روڈ‘ ٹھیکری والاکا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد325تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4