پاکستان میں ٹی بی کے مریضوں میں سالانہ پانچ لاکھ افراد کا اضافہ تشویشناک ہے،ڈاکٹر ظفر اقبال

پاکستان میں ٹی بی کے مریضوں میں سالانہ پانچ لاکھ افراد کا اضافہ تشویشناک ...

  

لاہور(پ ر)پاکستان میں تپ دق( ٹی بی) کے مریضوں میں سالانہ 5 لاکھ افراد کا اضافہ تشویشناک ہے جن میں اکثریت خواتین کی ہے ۔ گلوبل ٹیوپر کلوسس کنٹرول پروگرام جو عالمی ادارہ صحت (WHO)چلا رہا ہے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا میں5ویںنمبر پر ہے ۔ پاکستان میں ٹی بی کا مرض بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی بڑی وجوہات بے رو ز گاری ہے جن میں غربت /گنجان آبادی، آلودگی اور ڈپریشن قابل ذکر ہیں۔

 ان خیالات کا اظہارمرکزی صدر گلوبل این جی او ڈاکٹر ظفر اقبال میاں ، ڈاکٹر شفیق ، ڈاکٹر محمد افضل میو، پرنسپل گلوبل سکول ڈاکٹر حافظ امجد اور ماہر نفسیات مس ندا سہیل نے گلوبل این جی او کے زیر اہتمام ٹی بی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -