سید فصیح اقبال مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس آج ہو گا

سید فصیح اقبال مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر)نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام معروف صحافی، نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنر کے ممبراور ڈیلی بلوچستان ٹائمز و روزنامہ زمانہ کے مدیر اعلیٰ سید فصیح اقبال مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس آج صبح ساڑھے دس بجے ایوان کارکنان تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس ریفرنس کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن‘ ممتاز صحافی اور چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر مجید نظامی کریں گے۔ مقررین میںسابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار وزیر احمد جوگیزئی،مدیر اعلیٰ ڈیلی بلوچستان ٹائمز و روزنامہ زمانہ سید راشد عبید،وائس چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر رفیق احمد،وفاقی شرعی عدالت کے سابق چیف جسٹس میاں محبوب احمد،چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیاشاہد،ممتاز دانشور عبدالقادر حسن،سابق سینیٹر چوہدری نعیم حسین چٹھہ،کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی، سابق ممبر قومی اسمبلی بیگم مہناز رفیع،ممتاز ادیبہ بیگم بشریٰ رحمن اورکالم نگار ادیب جاودانی شامل ہیں۔