ایک سال مردے کے ساتھ

ایک سال مردے کے ساتھ
ایک سال مردے کے ساتھ

  

الاسکا (بیورو رپورٹ) کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ آپ ایک ایسے گھر میں رہیں جہاں ایک عدد مردہ موجود ہو۔ کچھ ایسا ہی امریکہ میں ایک فیملی کے ساتھ ہوا۔ یہ فیملی تقریباً ایک سال قبل الاسکا کے ایک گھر میں منتقل ہوئی۔ ان کو یہ معلوم نہ تھا کہ جس گھر میں وہ منتقل ہوئے ہیں وہاں ایک شخص مرچکا ہے اور کسی کو علم نہیں ہے گزشتہ روز جب اس مردہ شخص کی سابقہ بیوی گھر کی صفائی کے لئے آئی تو اسے علم ہوا کہ اس کا سابقہ شوہر سیموئیل مرچکا ہے۔ کرائے داروں کو شدید حیرت ہوئی کہ وہ ایک مردے کے ساتھ پچھلے ایک سال سے رہ رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے شاید نشہ کیا ہوگا اور ہلاک ہوگیا۔ 

مزید : بین الاقوامی