پنجم اور ہشتم کے نتائج نے اساتذہ و والدین کو پریشان کردیا، ادیب جاودانی

پنجم اور ہشتم کے نتائج نے اساتذہ و والدین کو پریشان کردیا، ادیب جاودانی

لاہور(پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیر اہتمام پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے امتحانات کے حالیہ اعلان کردہ نتائج نے طلباءوطالبات اور ان کے والدین اور اساتذہ کو بے حد پریشان کردیا ہے۔ نتائج کے مطابق 3مضامین میں فیل طالب علم پاس جبکہ 4مضامین میں فیل بچوں کو پاس قرار دے دیا گیا۔ اس پر طرہ یہ کہ مختلف تعلیمی اداروں کے اکثریتی طلباءکے نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔ جس میں 23طلباءمیں سے 3کے نتائج ویب سائٹ پر دیئے ہیں۔ جبکہ باقی کے نہ تو رول نمبر اور نہ ہی ان کے پاس فیل ہونے والے طلباءکا ریکارڈ دیا گیا ہے۔ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے ناقص امتحانی نظام کی وجہ سے پرائیویٹ سیکٹر آئندہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات نہیں دلوائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4