گرلزمڈل سکول کاہنہ نوکی نتائج کے سلسلہ میں تقسیم انعامات کی تقریب
لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ گرلزمڈل سکول کاہنہ نونمبر2کے زیراہتمام سالانہ نتائج کے سلسلہ میں تقسیم انعامات کی پروقارتقریب منعقدہوئی ۔ہیڈمسٹریس میڈم امینہ فلک شیرنے پوزیشن ہولڈرطالبات میں فرداً فرداً انعامات تقسیم کئے ۔امینہ فلک شیر نے کہا کہ تعلیم کی روشنی سے شدت پسندی کااندھیراچھٹ جائے گا۔طلبہ وطالبات کوزیورتعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اساتذہ کے ساتھ والدین کی دلچسپی اورمعاونت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔