سٹاف ایسوسی ایشن دفتر ڈسٹرکٹ کلکٹر کے الیکشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی
لاہور(اپنے نمائندے سے)سٹاف ایسوسی ایشن دفتر ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور کے الیکشن2013-14کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ بھی گزر گئیالائنس گروپ کے صدر محمد ریاض حسین زاہد کی جانب سے اپنے تشکیل کردہ گروپ کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے گئے روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق دفتر ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور آفس سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے الیکشن2013-14کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ووٹوں کے حصول کے لیے ریونیو سٹاف سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہو چکا ہے دفتر کلکٹر آفس کے سٹاف کی جانب سے الائنس گروپ کے نام کا تیار کرددہ گروپ ابتدائی طور پر منظر عام پر آ چکا ہے جس کے صدر کے امیدوار ریاض حسین زاہدوائس پریذیڈنٹ شاہد خان جنرل سیکرٹری میاں محبوب ربانی جوائنٹ سیکرٹری حاجی عبدالمجید انجم فنانس سیکرٹری سلمان صابر ویلفےئر سیکرٹری رانا شوکت حسین سیکرٹری انفارمیشن سیکرٹری کو آرڈینشن12 اپریل کو ضلع کچہری میں ہوں الیکشن کمشنر کی ذمہ داری کے فرائض سید اقبال حسین شاہ سر انجام دیں گے دوسری جانب الائینس گروپ کے مقابل پر تاحال کسی بھی گروپ کے صدر محمد ریاض حسین زاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آگاہی دی ہے کہ ریونیو سٹاف ورکر کا تحفظ اور ملازمین کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے اپنے کام کی وجہ سے قبل ازیں بھی بلا مقابلہ فاتح حاصل پائی تھی اگر کوئی ہم سے زیادہ اچھے طریقے سے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنے کا دعوی کرتا ہے تو ہم اس کو ویلکم کرتے ہیں
وہ سامنے آئے ملازمین کی دعاؤں اور کوششوں سے جیت الائینس گروپ کا حصہ بنے گی۔