چنیوٹ کے حوالے سے خالی دعوں سے کام نہیں چلے گا،سعدیہ سہیل

چنیوٹ کے حوالے سے خالی دعوں سے کام نہیں چلے گا،سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے چنیوٹ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کے دعوﺅں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالی دعوﺅں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی کارکردگی اگر صحیح سمت میں جا رہی ہے تو یہ کارکردگی عام آدمی کو بھی نظر آنی چاہیے ورنہ وزیر اعلیٰ کو نظر بھی لگ سکتی ہے

 انہوں نے کہا کہ عام دکانوں پر نرخ تو دور کی بات اب تو یوٹیلٹی سٹورز پر بھی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، مانیٹرنگ کمیٹیاں قیمتوں کو مستحکم رکھنے میں ناکام ہو گئی ہیں، وزیر اعلیٰ چیزوں کے نرخ نیچے لانے کی مانیٹرنگ خود کریںانہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عوامی مسائل کو پان مصالحہ نہ سمجھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4